پٹنہ6 نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) این ڈی اے میں سیٹوں پر قائم بحران کا براہ راست اثر سامنے آ گیا ہے۔ جے ڈی یو نے مرکزی وزیر اپیندر کشواہا کو’کنفیوژڈ‘ قرار دیا تو بی جے پی نے زبان کی عزت برقرار رکھنے کی نصیحت دے دی۔
نتیش کمار نے ایک پروگرام میں اوپیندر کشواہا سے منسلک سوال کو غیر سطحی سوال بتا کر ٹالنے والی بات کشواہا کو ٹھیک اسی طرح چبھ گئی ہے جیسے ایک وقت میں پی ایم نریندر مودی نے نتیش کے ڈی این اے پر سوال اٹھا دیئے تھے۔ پورے الیکشن کے دوران نتیش کمار نے اپنے ڈی این اے کو بہار کی سا لمیت سے جوڑ خوب چھیڑا تھا۔ابھی اوپیندر کشواہا نے نتیش کا فارمولہ نتیش کمار پر ہی آزما دیا ہے۔
دراصل نتیش کمار نے ایک پروگرام میں اوپیندر کشواہا سے منسلک سوال کو غیر سطحی سوال بتا کر ٹال دیا۔ اس پر اپیندر کشواہا نے کہا کہ کیا نتیش کمار نے مجھ منسلک سوال کو غیر سطح کا سوال بتا کر مجھے نیچا نہیں دکھایا۔ مجھے اس بات کی بہت تکلیف ہے۔ وہ چاہتے تو سوال کو دوسرے طریقے سے ٹال سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسے الفاظ کو منتخب کیا۔
کشواہا نے کہا کہ مجھے نیچ بتانے والے نتیش کمار اپنا ڈی این اے بتائیں۔ کشواہا اب اس مسئلے کے ساتھ آگے کی سیاست میں لگ گئے ہیں۔وہیں اب نتیش خود تو کچھ نہیں بول رہے لیکن جے ڈی یو کے ترجمان نکھل منڈل نے صاف کہا کہ نتیش کے کہنے کے اعتبار کو غلط طریقے سے سمجھا گیا ہے ۔ کشواہا تذبذب کے شکار ہو گئے ہیں۔ منڈل نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار زبان کے وقار کو جانتے ہیں۔ وہیں بی جے پی اپیندر کشواہا کو زبان کے وقار پر عمل کرنے کی نصیحت دی۔ بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ بہت واضح ہے کہ این ڈی اے میں جو سیٹوں کی تقسیم ہونی ہے، وہ تمام جماعتوں کے خصوصی لیڈر کی بات چیت کے بعد ہوگی ۔